آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

علاقائی سلامتی اور باہمی مفادات کے معاملات پر تبادلہ خیال

جمعرات 22 جون 2017 01:10

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور خطے کی سلامتی سمیت باہمی مفادات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے خطے میں استحکام اور امن کے قیام کیلئے ترکی کے کردار اور پاکستان کی مسلسل حمایت پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔ ترک صدر نے دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :