جرمنی انٹرنیٹ پر شدت پسندی کی تحقیق کے لیے 35 ملین یورو خرچ کرے گا

جمعرات 22 جون 2017 00:40

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) جرمن وزارت برائے تعلیم، انٹرنیٹ پر شدت پسندی کی تحقیق کے لیے 35 ملین یورو خرچ کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اخباری رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں پہلے ہی 15 ملین یورو مہیا کر دیے گئے ہیں، جو انٹرنیٹ پر دہشت گردی کے فروغ اور شدت پسندوں کی بھرتی جیسے معاملات کی چھان بین پر خرچ کیے جائیں گے۔ 20 ملین یورو ڈیجیٹل دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ترتیب دیے جانے تحقیقی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :