دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی تعمیر نو کے ’مارشل پلان‘ کے 70 برس پورے ہونے پر برلن میں تقریب

جمعرات 22 جون 2017 00:40

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی تعمیر نو کے ’مارشل پلان‘ کے 70 برس پورے ہونے پر برلن میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چانسلر انجیلا میرکل نے کہا کہ ایک مستحکم یورپ اور آزادی تجارتی منڈیاں امریکا کے حق میں بھی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاشی تحفظ کے حق میں دیے جانے والے بیان کے تناظر میں میرکل نے کہا کہ تنہائی یا علیحدگی ان کو بھی نقصان پہنچاتی ہے جو اس کے حق میں ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس مارشل پلان کے تحت 1948ء سے اب تک امریکا کی جانب سے 14 ارب ڈالر جنگ سے تباہ حال براعظم یورپ پر خرچ کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :