شریف خاندان پاناما پیپرز کیس میں انصاف چاہتا ہے،مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعرات 22 جون 2017 00:00

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان پاناما پیپرز کیس میں انصاف چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے اپنے خط کو تسلیم کرتے ہیں اور اس سلسلے میں جے آئی ٹی کو انٹرویو دینے کو بھی تیار ہیں لیکن بعد میں جے آئی ٹی ایسا کرنے سے بھی گریزاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کے ہاتھ صاف ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف پاناما لیکس پر صرف سیاست کر رہی ہے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جے آئی ٹی کے 2 اراکین پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔