حکومت سندھ نے مستحق افراد کی رمضان المبارک اور عید کی خوشیاں منانے کے حوالے سے مالی امداد کے لئے راشن الائونس دینے کا آغاز کردیا

بدھ 21 جون 2017 23:41

لاڑکانہ۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) حکومت سندھ نے مستحق افراد کی رمضان المبارک کی برکتوں اور عید کی خوشیاں منانے کے حوالے سے مالی امداد کے لئے راشن الائونس دینے کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت مستحق افراد کو عید کی خوشیاں منانے کے لئے فی کس 2 ہزار روپے امداد ملے گی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے زیر نگرانی نوڈیرو ہائوس میں مستحقین میں راشن الائونس کی رقوم تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو، وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ، ایم این اے فریال تالپر، صوبائی وزراء نثار کھوڑو، منظور وسان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے غریبوں کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے عوام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ راشن الائونس کی رقم محکمہ سماجی بھلائی سندھ کی جانب سے ان مستحقین کو دی جارہی ہے جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے 18 لاکھ 556 مستحق خواتین میں 3 ارب 7 کروڑ روپے رقم تقسیم ہونگی۔

متعلقہ عنوان :