شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 64 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب نوڈیرو ہائوس میں منعقد کی گئی

بدھ 21 جون 2017 23:40

لاڑکانہ۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 64 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب نوڈیرو ہائوس میں منعقد کی گئی جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بختیار بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایم این اے فریال تالپر، وزیراعلٰیٰ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال، منظور وسان، ایم پی اے امتیاز شیخ، وقار مہدی، راشد ربانی، اور دیگر پارٹی رہنما بھی شرکت کئی جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے لئے فاتح خوانی کرکے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تقریب کے اختتام پر بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ افطار کیا۔ افطار کے بعد پارٹی رہنماں اور کارکنان سے مسائل کے حوالے سے انہوں نے درخواستیں بھی وصول کیں۔

متعلقہ عنوان :