سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے

بدھ 21 جون 2017 23:40

سکھر۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سکھر اور لاڑکانہ ڈویڑنوں کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق مرکزی احتجاجی مظاہرہ سکھر پریس کلب کے سامنے ہوا جس کی قیادت پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل لالہ اسد پٹھان نے کی جبکہ ممبرایف ای سی سحرش کھوکھر ، ایس یو جے کے صدر جاوید میمن ، سیکریٹری خالد بھانبھن ، نائب صدر جلال الدین بھیو، جوائیٹ سیکریٹرز سلیم سھتو ، کاشف پھلپھوٹو، خازن کامران شیخ ، آفیس سیکریٹری نوید کھوڑو ، پریس سیکریٹری راجہ شاھد جبکہ سکھر پریس کلب کے نائب صدر جمیل مغل ، جوائینٹ سیکریٹری اعجاز چھیجن ، خازن شہزاد تابانی ، آفیس سیکریٹری مجیب ورند ، نصراللہ وسیر ، آصف لودھی ، سیفما سکھر کے سیکریٹری امداد بوزدار اور دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سماء ٹی وی ، اے آر وائی نیوز ،دنیاٹی وی نیوز،ایکسپریس نیوزاوردن نیوزکے ورکرزپربہمانہ تشدد کے واقعات کی مذمت کی ۔