گھوٹکی پولیس نے ضلع بھر سے 2056 اشتہاری 3740 روپوش گرفتار بھاری اسلحہ برآمد کیا

بدھ 21 جون 2017 23:40

سکھر۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) ضلع گھوٹکی پولیس نے یس ایس پی گھوٹکی مسعود بنگش کی سربراہی میں نمایاں کامیاں حاصل کی ہیں مختصر عرصے کے دوران کچے کے علاقے میں آپریشن کر کے کچے سمیت اوباڑو، ڈہرکی، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، خانپور مہر سمیت ضلع بھر سے 2056 اشتہاری 3740 روپوش گرفتار کر کے جدید اور بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ،پولیس زرائع کیمطابق پہلی بار ضلع کے اہم اور مرکزی تھانوں کو تزئین و آرائیش کے ساتھ جدید اور خوبصورت بنادیا گیا ہے ضلع میں پہلی بار پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایس ایس پی آفیس میں یاد گار شہداء بنا دی گئی ہے تاکہ پولیس کے جوانوں میں ولولہ پیدا ہو اور ان کے لوا حقین کو فخر محسوس کر سکیں، ضلع کی تاریخ میں پہلی بار کچا امن میلہ،مفت طبی کیمپ ، عوام اور پولیس میں ہم آہنگی پر اعلی معیار کا سیمینار منعقد کئے گئے اور ضلع میں پہلی بار پولیس اہلکاروں کے لئے رمضان پیکیج اور شہداء کے خاندان کے لئے راشن پیکیج فراہم کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :