ْ پاکستان ریلوے ایمپلائیز پریم ( سی بی اے )یونین سکھر کی جانب سے افطار عشائیہ کا اہتما م

بدھ 21 جون 2017 23:40

سکھر۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) پاکستان ریلوے ایمپلائیز پریم ( سی بی اے )یونین سکھر کی جانب سے مقامی ہال میں افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، افطار ڈنر میں پریم کے مرکزی سیکریٹری جنرل خیر محمدتنیو ، پریم یونین سکھر کے صدر زاہد جاوید،سابق ڈویژن صدر غوث بخش لاشاری، این ایل ایف سندھ کے صدر سید نظام الدین شاہ، ریلوے افسران سمیت پریم یونین کے کارکنوں ، عہدیداران، ریلوے ملازمین محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ افطار ڈنر کے مہمان خصوصی ڈی ایس سکھر ریلویز راحت مرزا شریک نہیں ہو سکے، اس موقع پر سید نظام الدین شاہ نے درس قران دیا اور مرکزی سیکریٹری جنرل خیر محمد تنیو نے خیرمقدمی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ریلوے پریم یونین ریلوے کے محنت کشوں کی نمائندہ یونین ہے ریلوے کو خسارے سے نکالنے کیلئے ریلو ے مزدورں ملازمین نے شبانہ روز کام کر کے ریلوے کو سہارا دیا ہے،اور ریلوے خسارہ کو کم کردیا، انشاء اللہ ریلوے مکمل طور پر بحال ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ریلوے کی ترقی اور بحالی میںریل کے مزدور کی بحالی ہے ہم ریلوے کی ترقی کیلئے اپنا کر دار ادا کر تے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :