الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 270مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم

بدھ 21 جون 2017 23:40

سکھر۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے رفاہی فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 270مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر کے صدر مامون الرشید، امیر جماعت اسلامی سکھر سرفراز صدیقی ، غلام غوث غازی و دیگر رہنما موجود تھے، الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس موقع پر خطاب کرتے کہا کہ عوام الناس کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں بلا امتیاز عوامی خدمات سر انجام دے رہی ہے جس کے سب معترف ہیں