ایس ڈی اے کے چیئرمین کی جانب سے سیاسی سماجی مذہبی اور تاجر رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر

بدھ 21 جون 2017 23:40

سکھر۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر، سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کیجانب سے تاجروں، شہریوں، سیاسی، سماجی رہنمائوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر دیا گیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تقریب افطار ڈنر میں سیاسی، سماجی، مذہبی، قومپرست، تاجر تنظیموں کے رہنمائوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں، تاجر برادری اورسکھر کے شہریوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی جاوید میمن نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں، سعادتوں کا مہینہ ہے، انہوںنے کہا کہ عید الفطر سے قبل شہر کو صاف ستھرا رکھنے او ر مفلوج نکاسی نظام کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ سکھر کے شہری عیدالفطرکی خوشیاں پر فضاء ماحول میں گذار سکیں۔