احتساب عدالت سکھر کیجانب سے کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سینئر آڈیٹر کوسزائیں

بدھ 21 جون 2017 23:40

سکھر۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) سکھر کی احتساب عدالت نے اساتذہ کے جی پی فنڈ ز میں کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو14سال اور سینئر آڈیٹر کو 7سال قید اور 34لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے، عدالت کی جانب سے سال 2005اور2006کے دوران کارپور ضلع سے تعلق رکھنے والے ٹیچرز کیجی پی فنڈ میں کرپشن کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے شکار پور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز علی کلوڑ کو 14سال قید اور 29لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ سینئر آڈیٹر منیر سومرو کو 7سال قید اور 5لاکھ روپئے جرمانہ کی سزا سائی ، ضمانت پر آذاد سینئر آڈیٹر کو قید کر کے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا، جبکہ ممتاز علی کلوڑ پہلے سے ہی جیل میں قید ہے، واضح رہے کے سال 2005 اور2006 کے دوران ٹیچرز کے جی پی فنڈز میں 56لاکھ روپے کی کرپشن کا کیس محکمہ تعلیمی کے چھ افسران کیخلاف داخل کیا گیا تھا، جبکہ کیس میں فاروق روپوش ہے جبکہ تین جوابدار نور محمد اجن، غلام سرور پٹھان اور شفیع محمد پٹھان نے پلی بارگینگ کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :