صوفی بزرگ حضرت خیرالدین جیئے شاہ کا 420 واں سالانہ عرس 27 رمضان المبارک کو منایا جائے گا

بدھ 21 جون 2017 23:40

سکھر۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) صوفی بزرگ حضرت خیرالدین شاہ المعروف جئے شاہ جیلانی کا سالانہ 420 واں عرس مبارک 27 رمضان المبارک بمطابق 23جون 2017بروز جمعہ کومنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ عرس کی تقریبات کا افتتاح مزار پر چادر چڑھا کر کریں گے ۔عرس مبارک میں پورے سندھ سے زائرین اور عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ،اس موقع پر ریڈیو اور ٹی وی کے مشہور صوفی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :