ڈی آئی جی سکھرکیپٹن (ر) فیروز شاہ کیجانب سے پولیس لائن خیرپور پولیس افسران کیساتھ امن و امان کی بابت میٹنگ

بدھ 21 جون 2017 23:40

سکھر۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) ڈی آئی جی سکھرکیپٹن (ر) فیروز شاہ اورایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) غلام ا ظفر فر مہیسر نے پولیس لائن خیرپور میںایس پی ہیڈ کوارٹر محمد انور بگٹی ، اے ایس پی سٹی خیرپور عمران مرزا۔

(جاری ہے)

اے ایس پی انیل حیدر ، ضلع کی تمام ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز اور سب انسپکٹرز کے ساتھ امن و امان کی بابت میٹنگ کی،ڈی آئی جی پولیس ترجمان فرحان سرور کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق میٹنگ میںتمام پولیس افران کو ہدایت کی کہ عوام کیساتھ کسی قسم کی کوئی نا انصافی ہیںہونا چاہیے پولیس اپنا کردار اچھے طریقے سے نبھائے ،کسی قسم کا غلط کام کرنے والے افسران کیخلاف کاروائی کی جائیگی، نیشنل ایکشن پلان پر بھر پور طور پر عمل درامد کرایا جائے، ایس ایچ او ز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے دفاتر میں بیٹھیں اور عوام کی شکایات و مسائل سنیں، ، ڈی آئی جی سکھر نے اچھی کارکردگی دکھانے پر اے ایس پی سٹی خیرپور عمران مرزا ، ڈی ایس پی ہنگورجہ غلام محمد مہر، ایس ایچ او رانی پور عبدالجبار میمن ، انچارج ڈی آئی بی علی گل ملانو، ایس ایچ او صوبو ڈیرو محمد بچل قاضی ، ایس ایچ او اے سیکچن عبدالستار منگی، ایس ایچ او بی سیکشن ممتاز حسین میرانی ، ایس ایچ او کمب رانا نصراللہ ، ایس ایچ او میر واہ غلام شبیر ، ایس ایچ او اگرا محمد نواز کوائی، اور ایس ایچ او فیض گنج غلام مصطفی چوہان کو تعریفی سرٹیفیکٹس اور نقد انعام دیا، جبکہ کے کمزور کارکردگی پر ایس ایچ او کوٹڈیجی انور علی ابڑو،کو معطل کر دیا گیا، اور ایس ایچ او پیر گوٹھ محمد علی کو پولیس لائن بدلی کر دیا گیا،اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر ڈی ایس پی کوٹڈیجی سے اظہار ناپسندیدگی جبکہ ایس ایچ اواحمد پور سب انسپکٹر صبغت اللہ جتوء، ایس ایچ او واڈا ماچھیوں سب انسپکٹر اصغر علی عالمانی ایس اویچ او ببرلوئی غلام حیدر کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں،علاوہ ازیں ڈی آئی جی سکھر نے پولیس اسٹیشن شاہ عبدالطیف پر رپورٹنگ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :