سنچری بنانے پر کوہلی نے داد دی، دھونی نے نہیں دی ،فخر زمان

زیادہ محنت کروں گا،خامیاں دورکرنیکی کوشش کروں،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو یوراج سنگھ کے آؤٹ ہونے کا یقین تھا اس لیے ریویو لیا تھا ، شاداب خان

بدھ 21 جون 2017 23:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) پاکستان کے اوپننگ بیٹس مین فخر زمان نے کہا ہے کہ سنچری بنانے پربھارتی کپتان ویرات کوہلی نے داد دی، دھونی نے نہیں دی زیادہ محنت کروں گا،خامیاں دورکرنیکی کوشش کروں گا جبکہ بالر شاداب خان نے کہا کہیوراج سنگھ کے آؤٹ ہونے کا یقین تھا اس لیے ری ویو لیا تھا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے اوپننگ بیٹس مین فخر زمان نے کہا کہ مردان میں کوئی کرکٹ اکیڈمی نہیں جہاں پریکٹس کی جاسکے ۔

میچ میں کم رنز بنانے پر امی سے بھی ڈانٹ پڑتی تھی۔انھوں نے کہا کہ بھارت سے پہلا میچ ہارنے کے بعد ہم نے طویل میٹنگ کی ٹیم میٹنگ میں پرامید تھے کہ فائنل جیتیں گے یقین ہو تو اچھی کارکردگی دکھائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سنچری بنانے پر کوہلی نے داد دی، دھونی نے نہیں دی۔اطہر اس لیے رن آؤٹ ہوئے کہ میں نے اٴْن کی آواز نہیں سنی بعد میں ان سے معذرت کی۔

فخرزمان نے کہا کہ وطن واپسی پر جب مردان پہنچا تو ہر طرف لوگ استقبال کیلیے موجود تھے لوگوں کی محبت اور استقبال دیکھ کر اچھا لگاابھی بھی لوگ ملنے آرہے ہیں، بہت خوشی ہورہی ہے زیادہ محنت کروں گا،خامیاں دورکرنیکی کوشش کروں گاانھوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کی کرکٹ کو بہت حد تک تبدیل کیا ۔، شاداب خان نے کہا کہ یوراج سنگھ کے آؤٹ ہونے کا یقین تھا اس لیے ری ویو لیا تھاعماد وسیم نے کہا کہ دوسری ٹیم پررن چیس کرنے کا پریشر ہوتاہیھونیشور کمار اور بھمرا نے اننگز کے آخری اوورز میں اچھی بولنگ کی

متعلقہ عنوان :