مرکزی جامع مسجد کھوکھرانوالی میں ختم قرآن پاک کی تقریب کا انعقاد

بدھ 21 جون 2017 23:33

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء)مرکزی جامع مسجد کھوکھرانوالی میں ختم قرآن پاک کی تقریب منعقد کی گئی تفصیلات کے مطابق چوبیس رمضان المبارک کو مرکزی جامع مسجد کھوکھرانوالی میں نماز تراویح کے دوران ختم قرآن پاک کی تقریب منعقد کی گئی جس میں خطیب جامع مسجد کھوکھرانوالی حضرت مولانا نعیم الدین اور جان نثاران تاجدار ختم نبوت چنیوٹ کے صدر حافظ محمد اقبال سیالوی حمیدی اور دیگر علما کرام و مشائخ عظام نے خطاب کیا اور کہا کہ ہمیں قرآن مجید کو پڑھنا اور سمجھنا چاہیے اور اس کتاب سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ختم قرآن پاک کے موقع پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے خاص کرم نوازیاں ہوتی ہیں اور تمام دعائیں قبول ہوتی ہیںہمیں ہر وقت استغفار اور اپنے گناہوں سے توبہ کرنی چاہیے ۔