ملتان شہرمیں موسلادھار بارشیں،منیجنگ ڈائریکٹرواسا کا متاثرہ علاقوںکا دورہ،امدادی کاموں کا جائزہ لیا

بدھ 21 جون 2017 23:31

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) شہربھرمیں منگل کی شام سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد واسامیں ہائی الرٹ کاسلسلہ جاری ہے ۔منگل اوربدھ کی درمیانی شب منیجنگ ڈائریکٹرواسا رائومحمد قاسم کی سربراہی میں واساکی تمام ٹیمیں اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے مصروف رہیں،منیجنگ ڈائریکٹرواسا نے ایل ایم کیو روڈ ،پرانابہاولپورروڈ ،امیر بادپل براراں ،ایم ڈی اے چوک ،کلمہ چوک ،ابدالی روڈ ،ڈیرہ اڈہ چوک ،حسن پرانہ قبرستان روڈ ،شاہین مارکیٹ ،بوہڑگیٹ ،حرم گیٹ ،پاک گیٹ ،خونی برج ،چونگی نمبر14،رشید آباد سمیت دیگرعلاقوں اورمختلف ڈسپوزل اسٹیشنوںکادورہ کیا،انہوںنے ایسے تمام پوائنٹس جن پربارش کاپانی جمع ہونے کی شکایات رہتی ہے ان کادورہ کرکے متعلقہ افسروں ومشینری کوموقع پرطلب کرکے بارش کاپانی نکلوایا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بعدازاں چونگی نمبر9ڈسپوزل اسٹیشن پررات گئے دیر تک کیمپ آفس قائم کئے رکھااورشہربھر سے نکاسی آب کے انتظامات سے متعلق لمحہ بہ لمحہ خبرلیتے رہے۔چونگی نمبر9ڈسپوزل اسٹینش کے ڈائون ہونے تک وہاں پرموجودرہے ۔دریں اثناء انہوںنے بدھ کے روز دوبارہ بارش کے سلسلے کے بعد بھی شہربھرکے مختلف علاقوں میں ڈائریکٹرواسا نسیم خالد چانڈیوکے ہمراہ دورہ کرکے نکاسی آب کے انتظامات کاجائزہ لیا۔

انہوںنے ایم ڈی اے چوک سے آرٹس کونسل کی طرف نئی سیوریج لائن ڈالنے کے مقامات پربارش کی وجہ سے دھنس جانے کی شکایت کانوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ کوفوری مرمت کاحکم دیا۔منیجنگ ڈائریکٹڑ واسا نے اس دوران بجلی کی بندش کے باوجود ڈسپوزل اسٹینوں کو جنریٹرچلاکر شہربھربارش کاپانی بروقت نکالنے پرواساافسروں اورملازمین کی کاردگی کع سراہتے ہوئے انہیں حالیہ بارش کے مزید متوقع سلسلہ کے دوران بھی ہائی الرٹ رہنے اورفوری متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :