میپکونے محکمانہ ترقی امتحانات کے نتائج جاری کردیئے

بدھ 21 جون 2017 23:31

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجنل ٹریننگ سنٹر نے مختلف کیٹگریز کے محکمانہ ترقی امتحانات کے نتائج جاری کردئیے ہیں جس کے مطابق کل13ملازمین نے کامیابی حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

میٹرمکینک سے لیب اسسٹنٹ/ٹیکنیکل اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی کے پروموشن امتحان میں کامیاب ہونے والے 7ملازمین جاوید اقبال، صابر علی، محمد حنیف، ریاض حسین، محمد عابد، محمد آصف اور زاہد بشیر کامیاب ہوئے جبکہ جی ایس او /جی ایس سی ونگ کے لائن مین سیکنڈ سے لائن مین فرسٹ عہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن امتحان میں عثمان ارشد، سید منظر عباس نقوی،شہباز علی، کاشف عمران، فاروق شاہد اور محمد سلیم شامل ہیں ۔