میپکواتھارٹی نے 22اسسٹنٹ لائن مینوں کو مستقل کیڈر دینے کے احکامات جاری کردیئے

بدھ 21 جون 2017 23:31

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)اتھارٹی نے دو سالہ تسلی بخش کارکردگی پر کنٹریکٹ بنیادوں پر خدمات سرانجام دینے والے 22اسسٹنٹ لائن مینوں کو مستقل کیڈر دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مستقل ہونے والے ملازمین میں نواز اقبال، عرفان صغیر، حسن خان، خالد عباس، محمد اعجاز، محمد ریاض، محمد حنیف، محمد سجاد سعید، محمد تنویر، محمد احمد ریاض، شہبازحسین، حیدر علی، زاہد علی، محمد احتشام الحق، شاہین اشرف، محمد انصار، سیف اللہ، محمد شہزاد انور، منصف علی، قیصر محمود، مبین خان اور نعیم احمد شامل ہیں ۔