جرائم کے خاتمہ کیلئے آخری حد تک جائیں گے، آر پی او گوجرانوالہ

بدھ 21 جون 2017 23:31

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء)ایڈیشنل آئی جی و آر پی او گوجرانوالہ ریجن محمد طاہر نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ نعمان بٹر کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا اور کہا کہ بہادر اور ایماندار آفسران کو محکمہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،انہوں نے کہا کہ محکمہ کا مورال بلند کرنے کیلئے پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایات پر کام کر رہے ہیں، عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور جدوجہد اور جرائم کے خاتمہ تک آخری حد تک جائیں گے ، اس موقع پر پولیس آفسران بھی موجود تھے ۔