قومی کرکٹ ٹیم نے عید کی خوشی کو دوبالا کر دیا ، محمد اعجاز غوری

بدھ 21 جون 2017 23:31

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) سینئر وائس چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ، ایگزیکٹو ممبر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ اوررکن ٹورنامنٹ کمیٹی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ محمد اعجاز غوری نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے عید کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے جبکہ آرمی چیف کی جانب سے عمرہ کی پیشکش ماہ رمضان میں عظیم تحفہ ہے،انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی جیت کی خوشی میں پوری قوم جھوم اٹھی ہے جس پرہم اپنی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ہماری قومی کرکٹ ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ اور پاکستان کا نام روشن کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :