میونسپل کمیٹی ذرائع آمدنی میں اضافہ کے ذریعے شہریوں کو معیاری میونسپل سروسز کی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔چیئرمین ایم سی

بدھ 21 جون 2017 23:31

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء)میونسپل کمیٹی لیہ ذرائع آمدنی میں اضافہ کے ذریعے شہریوں کو معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی و ماڈل سٹی بنانے کے ویژن کی تکمیل کے لیے سرگرم عمل ہے۔یہ بات چیئر مین ایم سی حافظ محمد جمیل نے مختلف مد کے تحت حاصل شد ہ آمدنی میں اضافہ کے لیے مشاورت ،معاونت واعتراضات کے سلسلہ میںاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وائس چیئر مین ایم سی سید گلزار حسین شاہ بخاری ،سی او اللہ نواز خان بھی موجو د تھے۔اجلاس میں صدرانجمن تاجران مظفر اقبال دھول،جنرل سیکرٹری شیخ کمال الدین ،مختلف تاجرتنظیموں کے نمائندوںنے شرکت کی۔اجلاس میںسال 2015ء کے نافذالعمل مختلف ٹیکسوں کے سال 2017ء کے لیے اعتراضات پر غور و خوص کے بعد اضافہ کی منظوری دی گئی ۔ اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ذارئع آمد ن کو ممکن بنایا جاسکتاہے ۔