انسداد ملاوٹ مہم کو جنگی بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر

بدھ 21 جون 2017 23:31

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ انسداد ملاوٹ مہم کو جنگی بنیادوں پر جاری رکھا جائے ،حفظان صحت کے اصولوں کے منافی ناقص اشیاء خورد نوش تیار کرنے والے افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عید الفطر کے موقع پر زیادہ پیسے کمانے کی لالچ میں ناقص اور غیر معیاری اشیاء وافر مقدار میں تیار کی جاتی ہیںجس سے قیمتی انسانوں جانوںکو نقصان کا خدشہ درپیش رہتا ہے ۔دریں اثنا ڈی سی کی ہدایت پر چیف آفیسر ایم سی کروڑ ممتاز خان نے مختلف دوکانوں، ہوٹلز ،بیکریوں اور دودھ جمع کرنے والے یونٹ کا اچانک معائنہ کیااور مختلف اشیاء کے 4سیمپل حاصل کرکے تجزیہ کے لیے بھجوائے۔