مستحق لوگوں کی امدادبخشش کاذریعہ ہے۔ڈاکٹرنثاراحمد چوہدری

بدھ 21 جون 2017 23:31

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء)ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے صدر ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے کہا ہے ماہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہے اور آخری عشرہ میں ہمیں چاہیے نیکی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ عبادات کے ساتھ ساتھ مستحق لوگوں کی مدد بھی ہماری آخرت اور بخشش کا زریعہ ہے ۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار انھوں نے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کی ماہانہ جنرل بادی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیاکلب کی کارکردگی رپورٹ نعیم اقبال نے پیش کی جبکہ میٹنگ میں محمد افضل سپرا، محمد اعظم چوہدری، فرخ عمر چوہدری ، ساجد مجید ہاشمی ، نعیم اقبال نعیم شہزاد انور شیخ ،چوہدری ذوالفقار علی ،عبدالمحسن شاہین،سیف الله چوہدری، نیر وسیم ،،پروفیسرحمید رضا صدیقی،،پرویز احمد سلہری، ملک فیصل ، حاجی سلیم ، ملک شکیل ، چوہدری عبد الوحید ، افتخار قا دری ، حاجی سلیم ،جام اخلاق ، ملک ریاض ،شیر ربانی، نجم السلام دیگرشریک ہیں۔