پائیو خان اچکزئی حمید زئی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

بدھ 21 جون 2017 23:44

کوئٹہ۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) پائیو خان اچکزئی حمید زئی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ وہ فاروق خان کے بھائی ، نائب خان، صاحب خان ، شہاب خان ، نواب خان ، بہاول خان کے والد تھے۔ جبکہ پشتونخوامیپ تختانی بائی پاس علاقائی یونٹ سینئر معاون سیکرٹری کونسلر نعیم اچکزئی کے چچا تھے ۔ فاتحہ خوانی گلی نمبر 7پشتون ٹائون نزد بکرا منڈی تختانی بائی پاس میں کوئٹہ میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ ،سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل، ایم این اے قہار خان ودان ، صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، نواب ایاز جوگیزئی، اراکین صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ، مجید خان اچکزئی ، علائوالدین کولکوال ، کونسلر حمد اللہ بڑیچ ، عبدالعلی اچکزئی ودیگر رہنمائوں نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرنے کیلئے دعا کی ہے ۔