حاجی عارف شاہ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری، ایصال ثواب کیلئے دعا مغفرت

بدھ 21 جون 2017 23:44

کوئٹہ۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سینیٹرمحمد عثمان خان کاکڑ ، صوبائی مشیر عبید اللہ جان بابت ، ڈسٹرکٹ چیئرمین پشین محمد عیسیٰ روشان ،ایم پی اے نصراللہ خان زیرے ، سید قادر آغا ایڈووکیٹ، فقیر خوشحال کاسی ، فاروق وطن شاد، ندا سنگر ، رزاق بڑیچ،سید اکبر کاکڑ، پروفیسر عصمت اللہ ، پروفیسر محمد حنیف ، شیر خروٹی نے پشتونخوامیپ بلیجیم کے معاون سیکرٹری سرفراز ترین، محمد زمان خان ترین ،ایاز خان ترین،شاہنواز ترین ، عثمان خان ترین کی والدہ ماجدہ اور شالدہ علاقائی یونٹ کے کارکنوں محمد یونس ، حاجی عارف شاہ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کرنے ان کے گھر گئے اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا مغفرت کی ۔