وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے گورنمنٹ انٹر کالج حیردین کو اپ گریڈ کرکے ڈگری کالج کادرجہ دے دیا

بدھ 21 جون 2017 23:44

وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے گورنمنٹ انٹر کالج حیردین ..
ڈیرہ مرادجمالی۔21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے گورنمنٹ انٹر کالج حیردین کو اپ گریڈ کرکے ڈگری کالج کادرجہ دے دیا ہے ۔وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان سے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں تعلیم کے ذریعے ہی تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور ترقی کے منازل طے ہوسکتے ہیں انٹر کالج حیردین کوڈگری کالج درجہ ملنے سے یہاں کے طالب علموں کو اب اور کسی جگہ جانا نہیں پڑے گا اورانہیں یہاں تعلیمی سہولیا ت فراہم ہوں گے۔

موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات انہوں نے صحبت پور سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میراظہار حسین کھوسہ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی میراظہارحسین کھوسہ نے وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کالج کواپ گریڈ کرکے عوام اور طلبہ کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے اس اقدام سے ضلع صحبت پورکے عوام میں سخت خوشی پائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اجتماعی مسائل کو اولین ترجیح دی ہے کیونکہ اس عمل سے عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہورہے ہیں صوبائی حکومت تعلیم صحت سمیت دیگر شعبوں میں بہتری لانے میں اہم کردار اداکیا ہے جس سے صوبہ ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے ۔

متعلقہ عنوان :