Live Updates

حکومت کی مدت پوری نہ ہوئی توخدانخواستہ ملک کونقصان ہوسکتاہے، بدقسمتی سے عمران خان سیاستدان نہیں ہیں وہ چاہتے ہیں کہ نوازشریف جائے اورمیں خودوزیراعظم بن جاؤں ان کو یہ راستہ اختیارنہیں کرناچاہیے کیونکہ اس سے ملک کو نقصان اور نوازشریف کو فائدہ ہوسکتا ہے،سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

بدھ 21 جون 2017 23:44

حکومت کی مدت پوری نہ ہوئی توخدانخواستہ ملک کونقصان ہوسکتاہے، بدقسمتی ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری نہ ہوئی توخدانخواستہ ملک کونقصان ہوسکتاہے، بدقسمتی سے عمران خان سیاستدان نہیں ہیں وہ چاہتے ہیں کہ نوازشریف جائے اورمیں خودوزیراعظم بن جاؤں ان کو یہ راستہ اختیارنہیں کرناچاہیے کیونکہ اس سے ملک کو نقصان اور نوازشریف کو فائدہ ہوسکتا ہے ۔

وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے انتقال نہ لیا جائے بلکہ ان کا احتساب کیا جائے کیونکہ اگر انتقال لیا گیا تو اس کا فائدہ نوازشریف کو ہوگا ،جوراستہ اختیارکیاہے یہ احتساب کانہیں ہے،جاوید ہاشمی نے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان سیاستدان نہیں ہیں وہ چاہتے ہیں کہ نوازشریف جائے اورمیں خودوزیراعظم بن جاؤں ان کو یہ راستہ اختیارنہیں کرناچاہیے،سیاستدانوں کی وجہ سے دوسروں کوموقع مل جاتاہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ جے آئی ٹی میں آئی بی کوبھی شامل کیا جانا چاہیے تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات