بلوچستان اسمبلی ،گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نیوی اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

بدھ 21 جون 2017 23:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نیوی اہلکاروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ،تفصیلا ت کے مطابق بدھ کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو نیشنل پارٹی کے رہنماء اور وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے ایوان میں گوادر میں نیوی اہلکاروں پر فا ئرنگ کے واقع کی مذمت کی جس کی بعد مسلم لیگ(ن) کے رکن میر عاصم کرد گیلو کی درخواست پر شہید نیوی اہلکاروں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔