عید قریب آتے ہی چمن شہر میں بدامنی کی لہر شروع ضلعی انتظامیہ خاموش

سحاق زئی کلا زئی کے قریب ڈاکو ئوں شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی اور نقدی لیکر فرار ہوگئے ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن لیویز گشت بڑھائیں ، شہریوں کی اپیل

بدھ 21 جون 2017 23:39

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) عید کے نزدیک آتے ہی چمن شہر میں بدامنی کی لہر شروع ضلعی انتظامیہ عیدی بٹورنے میں مصروف جبکہ شہر کو ڈاکوئوں کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چمن شہر میں عید کے نزدیک آتے ہی بدامنی کی شدید لہر شروع ہوگئی جس کی لپیٹ میں اسحاق زئی کلا کے قریب ایک شخص سے ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر گاڑی اور نقدی لیکر فرار ہوگئے جبکہ متاثرہ شخص عبدالمجید ولد عبدالرشید قوم ملیزئی کو دونوں ٹانگوں میں گولیاں مار کرشدید زخمی کردیا جس کو کوئٹہ منتقل کردیاگیا جبکہ عید کے قریب آتے ہی ڈاکوئوں ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئے اور کئی جگہوںپر ناکے لگاکر عوام کو لوٹنا شروع کردیا جس سے شہریوں میں شدید بے چینی پھیل گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ صرف افطاری کے بعد مٹر گشت کیلئے چند گلیوں میںگشت کے نام پر گاڑیوں میں گھومتی ہیں عید کے نزدیک آتے ہی شہر میں خریداروں کا رش بڑھ جاتاہے جبکہ پچھلے سال بھی چاند رات کو تین ڈاکوئوںنے ایک ہی رات میں پینسٹھ وارداتیں کرکے شہریوں کو اپنے جمع پونچھی سے محروم کردیاتھا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے صرف ختم شدہ لیویز گڑنگ چیک پوسٹ ،کوژک ٹاپ اور بوغرہ روڈ کے ناکے فعال کرکے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھاہے چمن کے شہریوںنے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے پرزور اپیل کی کہ وہ فوری طور پر چمن کے امن وامان کیلئے ضلعی انتظامیہ کو متحرک کردے اور لیویزگشت کو بڑھایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :