نئے الیکشن ایکٹ 2017 کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ، آئندہ عام انتخابات سے متعلق بہت ساری مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں، حتمی ڈیٹا پرحلقہ بندیاں ایک قانونی شق ہے جس میں تبدیلی ممکن نہیں ، مردم شماری کا حتمی ڈیٹا ملنے تک حلقہ بندیوں کاکام شروع نہیں کرسکتے، ڈیٹا بروقت نہ دیا گیا توآئندہ انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں کے مطابق کراناپڑینگے
چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر)سردارمحمد رضاخان کا نئی حلقہ بندی سے متعلق اجلاس سے خطاب محکمہ شماریات نے مردم شماری سے متعلق ابتدائی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کردی ، شماریات اور الیکشن کمیشن کا آپس میں روابط بڑھانے کا فیصلہ مردم شماری کے اعداد وشمار کو حتمی شکل دی جارہی ہے، اعداد شمار کے بعد نئی حلقہ بندیاں کی جاسکیں گی،چیف شماریات آصف باجوہ کی بریفنگ
بدھ 21 جون 2017 23:37
(جاری ہے)
چیف شماریات آصف باجوہ نے ابتدائی رپورٹ بھی الیکشن کمیشن کو پیش کی۔ چیف شماریات نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مردم شماری کے اعداد شمار کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
مردم شماری کا ڈیٹا کمپیوٹرز میں فیڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔محکمہ شماریات نے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔محکمہ شماریات اور الیکشن کمیشن نے آپس میں رابطے بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مردم شماری کے اعداد شمار کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرسکیں گے۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبرز کمیشن کے اعلی حکام اور محکمہ شماریات کے حکام نے شرکت کی ۔چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر)سرداررضاخان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ نئے الیکشن ایکٹ 2017 کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ، الیکشن کمیشن کیلئے آئندہ عام انتخابات سے متعلق بہت ساری مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں، حتمی ڈیٹا پرحلقہ بندیاں ایک قانونی شق ہے جس میں تبدیلی ممکن نہیں،قانون کسی بھی عبوری ڈیٹا کی اجازت نہیں دیتا، مردم شماری کا حتمی ڈیٹا ملنے تک حلقہ بندیوں کاکام شروع نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا بروقت نہ دیا گیا توآئندہ انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں کے مطابق کراناپڑینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.