پشین ، ڈسٹرکٹ میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہے ، مہران بلوچ

لیویز فورس نے ڈسٹرکٹ میں امن دشمن عناصر کیخلاف گھیرہ تنک کردیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر

بدھ 21 جون 2017 23:35

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء)اسسٹنٹ کمشنر پشین مہران بلوچ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہے لیویز کی نفری بڑھا کر مختلف چیک پوسٹوںپر تعینات اور مضافات کے مین شاہراہوں پر گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس نے ڈسٹرکٹ میں امن دشمن عناصر ،چوروں اور ڈاکوؤں کیخلاف گھیرہ تنک کردیا ہے ڈسٹرکٹ ایک گھر کی مانند ہے گھر میں بسنے والے افراد کی جان ومال کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرئینگے انہوں نے کہا کہ قانون کے شکنجے سے کوئی بچ نہیں سکتا سماج اور امن دشمن عناصر کی گردنیں دبوچ کر ہی دم لیں گے ڈسٹرکٹ کے خارجی اور داخلی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے عید کی آمد سے قبل ہی بی ایریا میں لیویز اہلکاروں کی پیدل گشت شروع کردی ہے تاکہ عوام بلا خوف عید کی خوشیاں منانے کیلئے بازاروں میں شاپنگ کرسکے انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام کے آخری عشرے میں دکانداران اخوت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر میں ناجائز تجاوزات سے گریز کریں عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں عوام کے تعاون ہی سے جرائم اور برائیاں دفن ہوتی ہیں۔