کوئٹہ، احتساب عدالت میں بلدیات کرپشن کیس کی سماعت ملزم سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی عدالت میں پیش ہوئے

بدھ 21 جون 2017 23:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) کوئٹہ کی احتساب عدالت میں بلدیات کرپشن کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں کیس کے مرکزی ملزم سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی،سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ حافظ عبدلباسط اور سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ فیصل جمال عدالت میں پیش ہوئے کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو اور ٹھیکیدار سہیل مجید کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکادوران سماعت نیب کی جانب سے گواہ میر اسد عدالت میں پیش اور بیان قلمبند کی کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :