ڈیرہ مراد جمالی، سستے سبسڈی بدھ بازار میں مرغی دیگر ایشاء خورد نوش میں بیس فیصدرعایت کا سن کر روزہ دار اور عوام کا سیلاب مارکیٹ آمڈ آیا

بدھ 21 جون 2017 23:35

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے ماہ رمضان میں لگائے گئے سستے سبسڈی بدھ بازار میں مرغی 150 روپے فی کلوبڑا گوشت 200 روپے فی کلوجمبو بوتل 50آم 50روپے اور ہر قسم کے مشروبات 120روپے بوتل دیگر ایشاء خورد نوش میں بیس فیصدرعایت کا سن کر روزہ دار اور عوام کا سیلاب مارکیٹ کمیٹی آمڈ آیا بڑے پیمانے پرلاکھوں روپے کی خریداری سیکورٹی کے انتظامات ابتہائی سخت کیئے گئے سبسڈی بازار میں قیمتوں پر کنڑول کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر عبدالعزیز بنگلزئی غلام حسین بھنگر تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر عبدالحفیظ جتک سمیت دیگر آفیسران کے دورے بھی کیئے عوام کا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی چیف آفیسر احمدنوازجتک کے حق میں نعرے سستے سبسڈی بازار کے دورے کے موقع پر عوام اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصرچیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی چیف آفیسر احمدنوازجتک نے کہاکہ بدھ بازار میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تاجر برادری ہندو برادری کی جانب سے تعاون خوش آئند اقدام ہے سستے بازار میں عوام کو ریلیف دے کر جو تسکین ملا ہے قابل دید ہے رمضان کے بابرکت میں روزہ داروں کو عوام کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے مرغی اور بڑے گوشت سمیت دیگر ایشاء خورد پر سبسڈی دے کر عوام سستی اور معیاری اشیاء خورد نوش فراہم کرنے کی کوشیش کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :