کوئٹہ،این اے 260 ضمنی الیکشن کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام کے نمائندون کی پارٹی کے صوبائی ذمہ داران سے ملاقات

بدھ 21 جون 2017 23:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) این اے 260کوئٹہ چاغی ضمنی الیکشن اکے حوالے سے گزشتہ دنوں جمعیت علماء اسلام ف کے نمائندہ وفد نے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ کی قیادت میں،پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے نمائندہ وفد نے پارٹی کے پارلیمانی لیڈر رحیم زیارت وال ،ایم پی اے نصراللہ زیرئی اورایم پی اے منظور خان کاکڑ کی قیادت میں جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے نمائندہ وفد نے پارٹی سینئررہنما جہانزیب جمالدینی کی قیادت میں جماعت اسلامی کے صوبائی دفترالفلاح ہائوس کوئٹہ میں صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ودیگرصوبائی ذمہ داران سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی ،پشتون خواہ میپ اور بی این پی مینگل کے وفودضمنی الیکشن این اے 260کوئٹہ چاغی پر جماعت اسلامی سے حمایت وتعاون مانگا اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ این اے 260کوئٹہ چاغی پر مشتمل وسیع علاقہ ہے اس میں ووٹر زبھی زیادہ ہیں اور ظاہر جماعت اسلامی کابھی اس حلقے میں کافی ووٹ بنک ہیں سیاسی جمہوری پارٹیاں الیکشن میں ایک دوسرے سے تعاون لیتے اورمشاورت وملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں این اے 260کوئٹہ چاغی کے حوالے سے جماعت اسلامی میں مختلف سطح پرذمہ داران کا مشاورت وقتاًفوقتاً جاری ہیں انشاء اللہ جلد مشاورت کے نتیجے میں فیصلہ کرکے اعلان کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :