ژوب میں خطیر رقم کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے عوامی منصوبوں کی تکمیل سے علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،صوبائی حکومت کی جانب سے ملنے والی رقم عوامی مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہی خرچ کی جائیگی

کمشنر ژوب ڈویژن غلام فرید کی گفتگو

بدھ 21 جون 2017 23:32

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء)کمشنر ژوب ڈویژن غلام فرید نے کہا کہ ژوب میں خطیر رقم کی لاگت سے تعمیر ہونے والے عوامی منصوبوں کی تکمیل سے ژوب ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،صوبائی حکومت کی جانب سے ملنے والی رقم عوامی مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ہی خرچ کی جائے گی ،وہ بروز بدھ دورہ ژوب میں مختلف ترقیاتی اسکیمات کے معائنے پر گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

، ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ ،اے سی بی اینڈ آر ژوب ڈویژن جلیل آغا ، اے سی ژوب شیخ عصمت اللہ ، ایکس ای این پی ایچ ای نور احمد ، ایکس ای این بی اینڈ آرون احمد اظہر جان اور ایکس ای این بی اینڈ آرٹو ہدایت اللہ پندرانی بھی موجود تھے ،13 کروڑ پچیس لاکھ روپے ژوب ٹائون واٹر سپلائی اسکیم ،25 لاکھ روپے ڈگری کالج بائونڈری وال ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دو عدد کمرے 18 لاکھ روپے ،گورنمنٹ ہائی سکول بوائز نیو ٹائون ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ملیشائ40 لاکھ پچاس ہزار روپے ،اپوزئی ٹائون ژوب کی گلیوں اور نالیوں کے لئے 35لاکھ ساٹھ ہزار روپے ، انہوں نے کہا کہ ژوب کے لئے 40 کروڑ گرانٹ سے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے مختلف پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ گرانٹ سے ضلع ژوب کی مثالی و خوبصورت بنانے کے لئے مختلف علاقوں میں بلیک ٹاپ سڑکیں،سیوریج سسٹم ، صاف پانی کی فراہمی کے لئے پلانٹ نصب کیے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ خطیر رقم کی لاگت سے سٹیڈیم پارک سٹریٹ لائٹس لائبریری سمیت دیگر اہم بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے تمام افیسران اور ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کام کے معیار کو بہتر بنائیں ، ناقص مٹیریل اور غیر معیاری کام پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،خلاف ورزی پر سخت قانونی کاراوائی عمل میں لائی جائے گی تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ، ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کامو ں کی مانیٹرنگ خود کریں اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹیاںتشکیل دی جائیں جو کہ روزانہ کے بنیاد پر رپورٹ دیتی رہیں۔