جماعت اہلسنّت پاکستان کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی لیلة القدر، جشن نزول قرآن جمعرات27ویں شب رمضان المبارک نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

بدھ 21 جون 2017 23:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی لیلة القدر، جشن نزول قرآن جمعرات27ویں شب رمضان المبارک نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ، شہر بھر کی مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآ ن کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ۔علمائے کرام شب قدر کے فضائل بیان کریں گے ۔

محافل شبینہ و جشن نزول قرآن ، صلوٰة التسبیح،، ختم دورود شریف اور اللہ تعا لی کے حضو ر گنا ہو ںسے تو بہ جنت کی طلب اور دوزخ سے نجات ، بخشش و مغفر ت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفا ت و بلیات ،مصیبت ،محتا جی ،تنگ دستی ،صحت و عا فیت ،عالم اسلام پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیںکیں جا ئیںگی ۔شہر بھر کی مساجد میں علما ء کرام ،ائمہ ،خطباء نے مسلم امہ کی ترقی ، خوشحالی، ملک و قوم خصوصاً شہر کراچی کے امن و سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی اجتما عی دعائیںجائیں گی ۔

(جاری ہے)

شب قدر کا مرکزی اجتماع میمن مسجدمصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن )میں 12بجے شب منعقد ہوگا ۔ اجتماع سے علامہ سید شاہ عبد الحق قادری خطاب و دعا فرمائیں گے ۔ جبکہ یہ اجتماع ویب سائٹ www.ahlesunnat.netبراہ راست نشر کیا جائیگا۔نیز کر اچی اور ملک کے مختلف مقامات پر بھی بذریعہ انٹرنیٹ سما عت کیاجا ئے گا ۔ خو اتین کیلئے خصو صی پر دے اور سحری کا اہتمام ہوگا۔