Live Updates

ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دینے والے لوگ طالبان کی سوچ رکھتے تھے ،ہم پاکستان پر یقین رکھتے ہیں اور آپ ہر پروگریسو پارٹی کو توڑناچاہتے ہیں، اب بہت ہو گیا نواز شریف اور عمران خان سمجھ لیں،اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں لوگ آپ کو جان چکے ہیں ،عوام کو زیادہ دیر تک بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے، ڈاکٹر عاصم حسین کابینظیر بھٹو کی64 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب

بدھ 21 جون 2017 23:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) پیپلزپارٹی کی شہید چیئر پرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی64 ویں سالگرہ بدھ کو منائی گی، اس سلسلے میں کراچی ڈویژن کے تحت سالگرہ کی تقریب پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی اور سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،جس سے کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین ، سر دار نبیل گبول اور شہلا رضا دیگر خطاب کیا جبکہ اس موقع پرنعمان شیخ سردار خان،ذوالفقار قائم خانی، اقبال ساند، وقاص شوکت، مرتضی بلوچ، لیاقت آسکانی، ساجد جوکھیو،حبیب الدین جنیدی ،نادیہ گبول، فرید انصاری، مظفر شجرہ، اور دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی پروگریسو اور لبرل پارٹی ہے۔ہمارے قائد ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے والے لوگ طالبان کی سوچ رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

ہم پاکستان پر یقین رکھتے ہیں اور آپ ہر پروگریسو پارٹی کو توڑناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بہت ہو گیا نواز شریف اور عمران خان سمجھ لیں۔اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں لوگ آپ کو جان چکے ہیں۔

عوام کو زیادہ دیر تک بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا طالبان نظریہ تھا،وہ لوگ آج بھی موجود ہیں،ہم انکے نظرئیے کے خلاف لڑتے رہینگے،یہ لوگ کہاں سے آئے انہیں کس نے بنایا ہے ،طالبان ہمارے عوام کو قتل کررہے ہیں،ہمیں انکے خلاف لڑنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی،نواز شریف اور عمران شریف کیا ہیں،انہوں نے جائیدادیں بنائیں کوئی پکڑنے والا نہیں ہے،ملکی سالمیت کا سوال پیدا ہوگیا ہے۔

سر دار نبیل گبول نے کہا کہ پیپلز سیکرٹریٹ ہم نے بنایا جس میں بے نظیر بھٹو کے لیے کمرہ بھی شامل تھا۔پانچ سال بعد سیکریٹریٹ آیاہوں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔الیکشن سے صرف تین ماہ پہلے بلاول پنجاب میں نکلیں گے سارا پنجاب ان کی ساتھ ہوگا۔ شہلا رضا اور مرتضیٰ بلوچ سمیت دیگر نے کہا کہ پانامہ کیس میں نواز شریف بری طرح پھنس چکے ہیں۔بینظیر بھٹو کا احتساب کیا گیا لیکن انہوں نے بغیر کسی اعتراض کئے ہوئے اس کا سامنا کیا۔

نواز شریف اپنے خاندان سمیت کئی دنوں سے سعودی عرب چلا گئے ہیں ،ملک وزیراعظم کے بغیر چل رہاہے، پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند اور سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے 21جون کا دن عہد کا دن ہے جس میں ہمیں شہید بی بی کے وڑن کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی کے منشور کو مزید آگے لے کر چلنے اور وطن سے والہانہ محبت کا درس دیتا ہے کہ ملک وقوم کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی قیادت میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ادھورے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ پیپلز پارٹی رکن سندھ اسمبلی خیر النساء مغل نے اپنے بیان میں کہا کہشہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی، جمہوری اداروں کی مضبوطی ا ور عوام کے حقوق کے لئے جو جدوجہد کی وہ ناقابل فراموش ہے اور تاریخ کا سنہراباب ہے۔

محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کی ترقی ،عوام کی سماجی و اقتصادی بہتری ،فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے دن رات کام کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وڑن پر چل رہے ہیں اور ان کے وڑن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔خیر النسامغل نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تک بھٹو خاندان کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے، بھٹو خاندان کی قربانیوں اورانتھک جدو جہد کی مثال تاریخ میں کہیں اور نہیں ملتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات