پاکستان نے ایران کے ساتھ سرحد میں اپنی حدود میں ایرانی ڈرون مارگرا یا ،طیارہ پاکستانی حدود میں 4کلومیٹر اندر تھا ، ایرانی حکام سے معلومات کا تبادلہ کر لیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کابیان

بدھ 21 جون 2017 23:25

پاکستان نے ایران کے ساتھ سرحد میں اپنی حدود میں ایرانی ڈرون مارگرا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہاہے کہ پاکستان نے اپنی حدود میں پاکستان ایران بارڈر پر پنجگور کے قریب ایرانی ڈرون مارگرا یا ، ایرانی ڈرون پاکستانی حدود میں 4کلومیٹر اندر تھا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نفیس زکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے اپنی حدود کے اندر ایرانی ڈرون مارگرادیا ۔ ڈرون کو 19جون کو مارگرایا گیا ۔ ایرانی ڈرون پاکستانی حدود میں 4کلومیٹر اندر تھا ۔ پاکستان نے ایرانی حکام سے معلومات کا تبادلہ کر لیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈرون طیارے کی پرواز سے متعلق پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا ۔