شہید بینظیر بھٹو کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو نے مزار پر حاضری دی

بدھ 21 جون 2017 23:21

شہید بینظیر بھٹو کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو ..
لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) شہید بینظیر بھٹو کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی، پھولوں چادر چڑھائی جبکہ وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء منظور وسان، مکیش کمار چاولہ اور دیگر رہنماؤں نے بھی مزار پر حاضری دیکر شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مزار پر حاضری کے بعد بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر صوبائی وزراء نوڈیرو ہائوس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :