وزیرستان ایجنسی میں آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی مقدار برآمد کر لی،آئی ایس پی آر

بدھ 21 جون 2017 23:21

وزیرستان ایجنسی میں آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے اسلحہ و گولہ ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) وزیرستان ایجنسی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی مقدار برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے گائوں میدان کئی اور شمالی وزیرستان ایجنسی کے گائوں زرکئی سے اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی مقدار برآمد کی۔ برآمد کئے جانے والے اسلحہ میں ایل این جیز، 12.7، آر پی جیز 7، ایس ایم جیز، گرنیڈز، رائفلیں، پسٹلز اور دھماکہ خیز مواد، بارودی سرنگیں، مختلف اقسام کی گولیاں بشمول راکٹ، 14.5 ایم ایم رائونڈز، 12.7، 12 بور رائفلوں کی گولیاں، ایچ ایم جی اور ایس ایم جی ایمونیشن اور شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :