سنی تحریک کے تحت جمعةالوداع کو القدس ،یوم پاکستان اور نزول قرآن کے طورپر منایا جائیگا

ویں شب قدر کو پاکستان آزاد ہوا جو سورہ رحمن کی تشریح ہے اور 27شب قدر کو قرآن کریم نازل ہوا رشد وہدایت ہے ،ثروت اعجاز قادری

بدھ 21 جون 2017 23:18

سنی تحریک کے تحت جمعةالوداع کو القدس ،یوم پاکستان اور نزول قرآن کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کے تحت جمعةالوداع کو القدس ،یوم پاکستان اور نزول قرآن کے طورپر منایا جائیگا،آزادی پاکستان کے کے ہیروکو خراج تحسین پیش کرینگے ،دنیا بھر میں یہود ہنود کے ظلم سے نجات اور قبلہ اول کے غاصبانہ قبضے کیلئے فلسطین سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں سے یکجہتی کرینگے ، اہل اسلام تعلیمات قرآن سے دوری کے سبب پسپائی اور رسوائی کا شکار ہیں ،قرآن ہی مکمل تعلیم ہے،27ویں شب قدر کو پاکستان آزاد ہوا جو سورہ رحمن کی تشریح ہے اور 27شب قدر کو قرآن کریم نازل ہوا جو پوری دنیا کیلئے رشد وہدایت ہے ،حکومت قرآن پاک پر جدید ریسر چ سینٹر قائم کرے دنیا بھر کے مسلمانوں کو استفادہ کی دعوت دی جائے دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے مگر مسلمان اہل مغرب اور امریکی کلچر کو اپنانے میں فخر محسوس کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلمانوں کے آپس کے گروہی اختلافات نے اہلیان اسلام کو گمراہی اور پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے،القدس کا واضع پیغام ہے کہ مسلمانوں کی ترقی میں رکاٹوں کو ختم کرنے کیلئے ڈیڑھ ارب مسلمان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر تنظیمی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ 22لاکھ مسلمانوں کی قربانیوں اور عظیم اکابرین اہلسنت کی جدوجہد کی بدولت پاکستان نصیب ہواہے،شب قدر کی مقدس رات کوپاکستان کی سلامتی استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں ، ہم اپنے اکابرین کی وراثت پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،پاکستان کی آزادی ہمیں باطل اسلام و ملک دشمن قوتوں کے خلاف یکجا ہونے کا عندیہ دے رہاہے ،بھارت اور استحصالی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام میں شعور اجاگرکرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان ہماری پہچان ہے مر تو سکتے ہیں پر اپنی پہچان پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :