سابق وفاقی وزیر میر اعجاز حسین جکھرانی کے بڑے بھائی میر بابل جکھرانی کے فرزند حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے

بدھ 21 جون 2017 23:18

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کے صدر ،سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی کے بڑے بھائی سابق ایم این اے میر بابل خان جکھرانی کے فرزند مشہور ٹرانسپورٹر میر فاروق خان جکھرانی امراض قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بدھ کی شام نازک حالت میں شہباز ائیر بیس کی اسپتال سے خصوصی جہاز کے ذریعے کراچی لے جاتے ہوئے راستے میں حرکت قلب بندہونے سے 56سال کی عمر میں انتقال کرگئے مرحوم نے سوگواروں میں تین بیٹے ،تین بیٹیاں اور ایک بیواہ سوگوار چھوڑی ہیں ، تدفین آبائی قصبہ میر واہ کے قبرستان میں ہوگی ،پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی کے بڑے بھائی کی انتقال پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی سمیت دیگر رہنماؤں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔