قائمہ کمیٹی دفاعی پیدوار رواں سال میں دفاعی پیداواری اداروں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافے کی تعریف

ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن اچھی کارکردگی نہ دکھانے والی رجسٹرڈ فرمز کی رجسٹریشن منسوخ کرے ،ْکمیٹی کی ہدایت

بدھ 21 جون 2017 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار نے رواں سال میں دفاعی پیداواری اداروں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافے کو سراہتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن اچھی کارکردگی نہ دکھانے والی رجسٹرڈ فرمز کی رجسٹریشن منسوخ کرے۔بدھ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی خواجہ سہیل منصور کی زیر صدارت پارلمینٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔

کمیٹی نے ہر دوسال بعد پاکستان میں دفاعی آلات کی بین الاقوامی نمائش اور سیمینار کے انعقاد کی تعریف کی جس کی بدولت اس شعبے میں برآمدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔دفاعی پیداواری شعبے میں تیار ہونے والی مصنوعات کی برآمدا ت کی تفصیلات کے مطابق مالی سال 2006-7میں برآمدت کا حجم 63.40ملین یو ایس ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال کے دوران برآمدت کا حجم 98.30ملین یو ایس ڈالر تک پہنچ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ دوست ممالک کے ساتھ سپر مشاق طیاروں اور طیاروں کے پارٹس کے فروخت کے معاہدوں سے اس شعبے میں برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا ۔کمیٹی نے ڈی ای پی او کو ہدایت دی کہ دفاعی مصنوعات کی برآمدت کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے اور ایسی رجسٹرڈ فرمز جن کی کارکردگی بہتر نہیں ہے ان کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے ۔کمیٹی نے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کی جانب سے دفاعی مصنوعات کی برآمدت میں حائل رکاوٹ کو دور کرنے اور ایکسپورٹ بڑھانے میں مثبت کردار کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :