کلر کہار: تلہ گنگ شہر میں دو ایل پی جی ایجنسی اور ایک غیر قانونی پٹرول ایجنسی سیل کردی گئیں اور ایف آئی آر درج

بدھ 21 جون 2017 23:13

کلر کہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) سپیشل برانچ پولیس کی خصوصی رپورٹ اور ڈاکٹر عمر جہانگیر ڈپٹی کمشنر چکوال کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ عبدالماجد کی سربراہی میں سول ڈیفنس ٹیم ، متعلقہ پولیس ، سپیشل برانچ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں تلہ گنگ شہر میں دو ایل پی جی ایجنسی اور ایک غیر قانونی پٹرول ایجنسی سیل کردی گئیں اور ایف آئی آر درج کرادی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کی سربراہی میں سول ڈیفنس ٹیم نے ہمراہ دیگر محکموںکے تین ایل پی جی ایجنسیوںجو کہ غیر قانونی طور پر چھوٹے سلنڈروں میں گیس بھرائی میں ملوث تھے اور ایک عدد غیر قانونی پٹرول ایجنسی جو وسیع پیمانے پر بغیر اجازت ڈیزل و پٹرول کی غیر قانونی سپلائی میں بھی ملوث ہے ، ان میں عبدالحسیب محلہ محمد آباد تلہ گنگ ، ملک محمد الطاف جوغیر قانونی طور پر ایل پی جی کی پبلک سروس وہیکل میں ریفلنگ کررہا تھا جوکہ انتہائی خطرناک اور جان لیوا کام ہے اور نثار احمد ولد محمد یعقوب وکی پٹرولیم نزد عید گاہ تلہ گنگ کے قبضہ میں سے 2عدد غیر قانونی موٹر پمپ ، الیکٹرک ویٹ مشین اور چار عدد غیر معیاری سلنڈر قبضے میں لیکر ایس ایچ او پولیس سٹیشن تھانہ صدر کے ایس آئی محمد عابد کے حوالے کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے چارعدد علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے دو ملزمان کو پابند سلاسل کردیا ہے جبکہ نثار احمد ولد محمد یعقوب موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :