سکردو، بزم علم و فن اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے کُل بلتستان حسن قرأت مقابلہ کا انعقاد، بلتستان بھر سے حافظ قرآن کی کثیر تعدادمیں شرکت

بدھ 21 جون 2017 23:13

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء)معروف ادبی تنظیم بزم علم و فن اور ضلعی انتظامیہ کی اشتراک سے کُل بلتستان حسن قرأت مقابلہ حفاظ القرآن سکردو میں ہوئی ،حسن قرأت مقابلے میں بلتستان بھر سے حافظ قرآن کی کثیر تعدادحصہ لیا،مقابلہ حسن قرأت میں حافظ عارف حسین نے پہلی پوزیشن،حافظ شریف نے دوسری اور حافظ ذیشان نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر بزم علم و فن کے صدر اسلم سحر اور حفاظ القرآن کے پرنسپل سید مہدی شاہ نے پوزیشن ہولڈر قاریوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پرنسپل حفاظ القرآن سیدمہدی شاہ اور سید اسلم سحر نے کہا کہ قرآن پاک کی حسن قرأت کا مقابلہ نہایت احسن اقدام ہے بلتستان بھر سے حصہ لینے والے قاری قرآن مبارک باد کے مستحق ہیں۔