سکردو، اسپیشل ایجوکیشن سنٹر میں پروقارتقریب اہتمام

خصوصی بچوں کی خدمت عین عبادت ہے ان کوتعلیم دینا جہاد ہے مہمان خصوصی ماہر تعلیم حاجی محمدشریف کا تقریب سے خطاب

بدھ 21 جون 2017 23:10

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) اسپیشل ایجوکیشن سنٹر سکردومیں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ماہر تعلیم حاجی محمدشریف اور صدرمحفل محمدحسن تھے۔ ان خصوصی بچوں کی خدمت عین عبادت ہے ان کوتعلیم دینا جہاد ہے،آپ لوگ عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں،ان خصوصی بچوں کومعاشرے میں مفید شہری بنانے میں کرداراداکررہے ہیں،،وہ بروز بدھ تقریب سے خطاب کہہ رہے تھے کہ ہماراتعاون بھی آپ لوگوں کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پراشرف بلتی نے کہا کہ ہم نے شروع میں جب سکردومیں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کاافتتاح کیاتو حاجی محمدشریف نے ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کیا انہوں نے کہا کہ آج بچوں میں عیدی کے سلسلہ میں کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب میں آپ سب کی شرکت خوش آئندہے۔ اورشکریہ اداکرتے ہیں۔ اس موقع پرمحمدحسن صدرPTIنے کہا کہ ان خصوصی بچوں میں عیدی تقسیم کرکے اچھی روایات قائم کیاہے انہوں نے کہا کہ اشرف بلتی کی خدمات کوسراہتے ہیں انہوں نے علاقے میںخصوصی بچوں کے لئے سنٹر قائم کرکے یہاں کے معذور بچوں پراحسا ن کیاہے۔

متعلقہ عنوان :