اپنی بساط کیمطابق عوام کے سہولت کیلئے کام کررہے ہیں ،رواں مالی سال محکمہ صحت کو ادویات ، گیس ، ڈائٹ چارجز ، آرڈیننس سٹور کیلئے 20کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کردی ہے جو حکومت کی محکمہ صحت کو ترجیح دینے کا منہ بولتا ثبوت ہے

پارلیمانی سیکرٹری صحت و ممبر جی بی قانون ساز اسمبلی برکت جمیل کا بیان

بدھ 21 جون 2017 23:10

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت و ممبر جی بی قانون ساز اسمبلی برکت جمیل نے کہا ہے کہ محکمہ صحت اپنی بساط کے مطابق عوام کے سہولت کے لئے کام کررہی ہے رواں مالی سال محکمہ صحت کو ادویات ، گیس ، ڈائٹ چارجز ، آرڈیننس سٹور کے لئے 20کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کردی ہے جو کہ صوبائی حکومت کی محکمہ صحت کو ترجیح دینے کا منہ بولتا ثبوت ہے محکمہ صحت دوسرے شعبوں کی نسبت حساس اور زیادہ توجہ کا طالب ہوتا ہے حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے وزیراعلیٰ کے سپیشل پیکج جس کی منظوری پہلے سے دی گئی ہے کے لئے مالی سال کے بجٹ میں 10کروڑ روپے مختص کردئے گئے ہیں تاکہ مزید ڈاکٹروں کو گلگت بلتستان میں کام کرنے کی طرف راغب کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

بروزبدھ اپنے ایک بیان میں پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے کہا کہ گلگت بلتستان کے جتنے بھی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہیں وہاں رش زیادہ ہوتا ہے جس کے لئے ہماری کوشش ہے کہ تمام ہسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات دیں جس سے گلگت ڈی ایچ کیو ، اور شہید سیف الرحمن ہسپتال میں مریضوں کا رش بھی کم ہوگا انہوںنے مزید بتایا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی میں اگر ہسپتال انتظامیہ نے کوئی کوتاہی برتی تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی محکمہ صحت حساس اور زیادہ توجہ کا طالب محکمہ ہے اور صوبائی حکومت کسی قسم کے غفلت کو برداشت نہیں کریگی علاقے کے عوام کو گھر کے دہلیز تک سہولیات پہنچانا ہماری اولین زمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :