سکردو ڈیلپمنٹ اتھارٹی کو بلتستان کے منتخب نمائندوں کے اسرار پر بحال کیا گیا ہے، اس کو بھی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرح فعال کیا جائیگا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا بیان

بدھ 21 جون 2017 23:10

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سکردو ڈیلپمنٹ اتھارٹی کو بلتستان کے منتخب نمائندوں کی اسرار پر بحال کیا گیا ہے سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرح فعال کیا جائے گا اور سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی باقاعدہ سکردو کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرز پر مختلف منصوبوں پر کام کرے گی۔