یورپی یونین کی ترکی کیلئے ایک بلین یورو کی امداد

بدھ 21 جون 2017 23:09

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) یورپی یونین نے ترکی میں جمہوریت کے استحکام، قانون کی حکمرانی، سول سوسائٹی انسانی حقوق اور ملک میں بہتر حکمرانی کیلئے اب تک ایک بلین یورو کی امداد ی رقوم فراہم کی ہیں۔یورپین کمیشن کے ذرائع کے مطابق یہ رقوم 2007ء سے اب تک فراہم کی جاتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کمیشن ذرائع کے مطابق کچھ پارلیمانی دھڑے ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد صدر کے اقدامات پر خوش نہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ترکی کی یونین میں شمولیت کیلئے بات چیت روک دی جائے تاہم یورپی قیادت ترکی کے ساتھ گفتگو کے دروازے کھلے رکھنا چاہتی ہے ،ْخصوصاً اس وقت جب ترکی نے مہاجرین کے ایک بڑے ریلے کو اپنے ہاں روک کر اسے محفوظ کیا ۔

متعلقہ عنوان :